کانگریس سمیت حزب اختلاف کی جماعتوں کے کئی ارکان نے رسوئی گیس کی قیمتوں
میں حالیہ اضافہ کا معاملہ آج لوک سبھا میں اٹھایا اور اضافہ شدہ شرح واپس
لینے کا مطالبہ کیا اور پھر اس پر حکومت کے جواب سے غیر مطمئن ہوکر وہ
ایوان سے باہرنکل گئے۔ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن كھڈگے
نے وقفہ صفر میں یہ معاملہ
اٹھایا اور کہا کہ بین الاقوامی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے باوجود حکومت
نے گزشتہ دنوں رسوئی گیس کی شرح میں 86 روپے کی اضافے کیا ہے۔ان اراکین نے اس اضافے کو حکومت کا عوام مخالف قدم بتاتے ہوئے کہا کہ اس
بارے میں حکومت ایوان میں بیان دے اور بڑھی ہوئی قیمت واپس لے۔